ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری، نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاک ٹاک سٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی، ان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔
اس سے قبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداح دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے۔
View this post on Instagram
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے، خاتون نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔