ایل جی نے موبائل فون نہ بنانے کا اعلان کر دیا

ایل جی نے موبائل فون نہ بنانے کا اعلان کر دیا
ایل جی نے موبائل فون نہ بنانے کا اعلان کر دیا
سورس:   Flickr (creative commons license)

  

سیئول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی  ایل جی الیکٹرانکس نے مکمل طور پر اپنے موبائل کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یونٹ کو 26 سال تک چلانے کے بعد بورڈ نے پیر کے روز اپنے موبائل فون ڈویژن کا پلگ مکمل طور پر کھینچنے کا فیصلہ کیا  لیکن کمپنی نے کہا ہے کہ وہ لگ بھگ تین ہزار سات سو کارکنوں کی ملازمت کو برقرار رکھے گی جو دوسرے محکموں میں دوبارہ ملازم ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ موبائل فون مزید نا بنانے کی وجہ سخت مقابلہ اور فروخت میں مسلسل مندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ایل جی  الیکٹرانکس نے فائدہ نا ہونے والے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔یاد رہے کہ ایل جی کے موبائل فون کے کاروبار نے 2015 کے بعد سے مسلسل کوئی منافع حاصل نہیں کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -