پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 2 اضافی پروازیں منظور، ٹکٹ کب تک حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ اعلان ہوگیا

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 2 اضافی پروازیں منظور، ٹکٹ کب تک حاصل کیے جاسکتے ...
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 2 اضافی پروازیں منظور، ٹکٹ کب تک حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ اعلان ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کیلئے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی ہے۔ پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔

تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں.سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔