صبا قمر کی 37 ویں سالگرہ، پارٹی میں اداکارہ نے ایسا نازیبا لباس پہن لیا کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا

صبا قمر کی 37 ویں سالگرہ، پارٹی میں اداکارہ نے ایسا نازیبا لباس پہن لیا کہ ...
صبا قمر کی 37 ویں سالگرہ، پارٹی میں اداکارہ نے ایسا نازیبا لباس پہن لیا کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صبا قمر آج اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں ایسا لباس زیب تن کیا کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو غصہ آگیا۔

صبا قمر نے گزشتہ روز کی پارٹی میں نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو اوپر اور نیچے دونوں ہی اطراف سے مختصر تھا جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک صارف نے صبا قمر کا مختصر لباس دیکھ کر دعا کی کہ " اللہ آپ کو اچھے لباس کی توفیق عطا فرمائے۔"

ایک خاتون نے طعنہ مارا کہ " بہن جی یہ بچوں کے کپڑوں میں سے بچی ہوئی ٹاکی بھی پہننے کی زحمت کیوں کی آپ نے؟"

ماریہ کا کہنا تھا کہ جو مسجد میں ڈانس سٹیپ کر سکتی ہے وہ ایسے لباس بھی پہنچ سکتی ہے۔

عبداللہ نے تبصرہ کیا " توبہ توبہ، آپ سب نے انڈین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کیا آپ مسلمان ہیں؟"

ایک خاتون صارف نے کہا " یہ ہے مسلمان جس کو دیکھ کر شرمائیں یہود۔"

مزید :

تفریح -