سعودی شہزادے بندر بن سلطان نے برطانیہ میں موجود اپنی وسیع جاگیر فروخت کر دی

سعودی شہزادے بندر بن سلطان نے برطانیہ میں موجود اپنی وسیع جاگیر فروخت کر دی
سعودی شہزادے بندر بن سلطان نے برطانیہ میں موجود اپنی وسیع جاگیر فروخت کر دی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادے بندر بن سلطان نے برطانیہ میں موجود اپنی وسیع جاگیر بحرین کے بادشاہ کو فروخت کر دی۔

 بلومبرگ کے مطابق شہزادہ بندر بن سلطان، جو امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہ چکے ہیں، برطانیہ میں گلمپٹن پارک نامی وسیع اراضی کے مالک تھے۔ معاملے سے آگاہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے یہ اراضی 12کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 25ارب 39کروڑ روپے) میں بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ان کے ولی عہد بیٹے شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فروخت کر دی ہے۔

 گلمپٹن اسٹیٹس لمیٹڈ نامی کمپنی اس اراضی کا انتظام سنبھال رہی تھی۔ اس کی دستاویزات سے اس اراضی کی ملکیت کی تبدیلی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے کی طرف سے اس اسٹیٹ کا بحرین کے بادشاہ اور ولی عہد کو فروخت کر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کے مابین انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا ہمسایہ ملک بحرین سکیورٹی اور فسکل رپورٹ وغیرہ کے لیے بہت زیادہ حد تک سعودی عرب پر ہی انحصار کرتا ہے۔اسٹیٹ کی فروخت کے متعلق شہزادہ بندر بن سلطان کے نمائندوں سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ 

مزید :

برطانیہ -