لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 5 دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات سامنے آگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) نے ٰخفیہ اطلاع ملنے پر بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بھٹہ چوک میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے۔دہشت گردوں کی شناخت نازف اللہ،ضیا الرحمان، محمد اشتیاق، عبدالرحمن بٹ اور ملک کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گردوں لوگوں سے اپنی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کررہے تھے اور نفرت آمیز میٹریل تقسیم کررہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے 40 ممنوعہ کتابیں ، دہشت گردی کے فنڈز ، کالعدم تنظیم کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔