امریکہ نے عمران خان کو بات نہ ماننے پر سزا دینے کا فیصلہ کیا ، روس کا دعویٰ

امریکہ نے عمران خان کو بات نہ ماننے پر سزا دینے کا فیصلہ کیا ، روس کا دعویٰ
امریکہ نے عمران خان کو بات نہ ماننے پر سزا دینے کا فیصلہ کیا ، روس کا دعویٰ

  

ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ کے دھمکی آمیز مراسلے کی روس نے بھی تائید کر دی ، روس کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے بات نہ ماننے پر عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق  روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاز نے کہا کہ امریکہ نے  عمران خان پر دورہ روس منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا ، عمران خان نے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا  جس پر امریکہ نے بات نہ ماننے پر عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ، تحریک عدم اعتماد کا قومی اسمبلی میں آنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

روس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے رد عمل کی مذمت کی ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -