پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے ، امریکہ نے ایک بار پھر الزامات مسترد کر دیے 

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے ، امریکہ نے ایک بار پھر ...
پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے ، امریکہ نے ایک بار پھر الزامات مسترد کر دیے 

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے ایک بار پھر  خود پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت  کو سپورٹ نہیں کرتے ،  آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتےہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، امریکاقانون کی حکمرانی اوربرابری کےاصول کوسپورٹ کرتاہے،یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیاکےدوسرےممالک کےلیےبھی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  وزیر اعظم  عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال  اور دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا ، یہ پہلی دفعہ ہے کہ اتنے بلیک اینڈ وائٹ طریقے سے دھمکی دی گئی ہو اور  وزیر اعظم تبدیل کرنے کا کہا گیا ہو، دھمکی میں  واضح طورپر کہا ہے کہ جب تک عمران خان کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہم پاکستان کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، یہ معاملہ بہت دیر سے چل رہا ہے ،  ہمیں اکتوبر میں اس کی خبر مل گئی تھی  اور تب سے ہی یہ سلسلہ جاری ہے، اس معاملے کو قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بھی لے کر گئے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -