پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم آج لاہور پہنچیں گے 

پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم آج لاہور پہنچیں گے 
پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم آج لاہور پہنچیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا  ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ، وزیر اعظم سے سابق  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ گورنر پنجاب  عمر سرفراز چیمہ بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سے ارکان اسمبلی کے مختلف گروہوں  اور  ناراض ارکان کی ملاقات بھی کرائی جائے گی جبکہ  عمران خان لاہور کے ورکرز کے اعزاز میں افطار تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -