کورونا کے وار تھم گئے ،مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی

کورونا کے وار تھم گئے ،مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی
کورونا کے وار تھم گئے ،مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی ،مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی جبکہ مجموعی طور پر  ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30ہزار 61 ہے ۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کے 15لاکھ 25ہزار 775مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 86ہزار 252مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اس وقت 39ہزار 523کورونا کے مریض ہیں جبکہ 321کوروناکے مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

گزشتہ روز 22ہزار 994افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 155افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.67فیصد ہے ۔