کچی  آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان 

کچی  آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان 
 کچی  آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  بزدار حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے  صوبے  میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق  بور ڈآف ریونیو کوضروری ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا کہ  کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں، کچی آبادیوں میں مقیم لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقو ق ملیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے دوران پنجاب میں ہماری حکومت کا مرکز و محور عام آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود رہا ہے، عام آدمی کو بااختیار بنانے اور اس کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -