موجودہ سیاسی صورتحال میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا موقف بھی آگیا

موجودہ سیاسی صورتحال میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا موقف بھی آگیا
موجودہ سیاسی صورتحال میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا موقف بھی آگیا

  

ملتان (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کے پاس آئینی راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ شخص کیسے اسمبلی توڑ سکتا ہے جو یہ اختیار کھو چکا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد دائر ہو جائے تو اس کے پاس کوئی اختیارات نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ملک میں نیوٹرل کوئی بھی نہیں ، نہ ہمارے وہ لوگ نیوٹرل ہیں اور نہ یہ لوگ نیوٹرل ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مشکلات بڑہتی جارہی ہیں, امید ہے کہ آئین کی پاسداری کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -