شوہر نے اپنی دوسری شادی پر ناراض پہلی بیوی کو آگ لگا کر جلا ڈالا

شوہر نے اپنی دوسری شادی پر ناراض پہلی بیوی کو آگ لگا کر جلا ڈالا
شوہر نے اپنی دوسری شادی پر ناراض پہلی بیوی کو آگ لگا کر جلا ڈالا
سورس: Representational Image

  

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر نے اپنی دوسری شادی پر ناراض پہلی بیوی کو آگ لگا کر جلا ڈالا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ واردات تحصیل عارف والا کے گاؤں 25ک ب میں ہوئی۔ گاؤں کے رہائشی ملزم فیصل کی 15ماہ قبل بہاولنگر کی رہائشی انعم کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ اس دوران ملزم نے انعم کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کر لی۔جس پر دونوں میں جھگڑا رہنے لگا۔

ہمسایوں کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر اپنی پہلی بیوی انعم کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گزشتہ روز بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے انعم پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ قبولہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او جہاں زیب کے مطابق ملزم نے خود ہی آگ لگائی اور پھر خود ہی آگ بجھا کر متاثرہ لڑکی کو مرلہ چوک کے ایک نجی ہسپتال منتقل کرکے وہاں سے فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ لڑکی کی حالت کے پیش نظر اسے عارف والا تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ انعم کا 50سے 60فیصد جسم جھلس کر زخمی ہو گیا۔ اس کے چہرے، سینے، بازوؤں اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں۔