امریکی ہوٹل کا دولہا دلہن کے لئے انوکھا قانون

امریکی ہوٹل کا دولہا دلہن کے لئے انوکھا قانون
  • امریکی ہوٹل کا دولہا دلہن کے لئے انوکھا قانون
  • امریکی ہوٹل کا دولہا دلہن کے لئے انوکھا قانون

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک امریکی ہوٹل نے اپنی ساکھ کے بارے میں گاہکوں کی منفی رائے کو تبدیل کرنے کیلئے سروس بہتر کرنے کی بجائے یہ اعلان کردیا ہے کہ اس ہوٹل میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے والی دلہنوں کو ان کے ہر مہمان کے منفی تبصرے پر 500 ڈالر (تقریباً 50000 پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا جائے گا۔ کاروباری اداروں کی سروس کی کوالٹی پر رائے دینے کیلئے قائم کی گئی ویب سائٹ Yelp پر یونین سٹریٹ گیسٹ ہاﺅس (VSGH) نامی اس ہوٹل کے متعلق اکثر مہمانوں کی رائے منفی ہے۔ ہوٹل نے شادی کی بکنگ کروانے والی دلہنوں سے صاف کہہ دیا ہے کہ اب اگر ان کے کسی بھی مہمان نے انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ پر ہوٹل کے متعلق منفی تبصرہ کیا تو ان کے جمع کرائے گئے ڈپازٹ میں سے 500 ڈالر فی منفی تبصرہ کاٹ لئے جائیں گے۔ ہوٹل نے اس مقصد کیلئے مخصوص معاہدہ فارم بھی تیار کرلیا ہے جس پر بکنگ کے وقت دلہن کے دستخط کروائے جائیں گے۔ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر کسی اور جگہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان اس ہوٹل میں ٹھہریں گے و انہیں بھی 500 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ اس منفرد ہوٹل ن ے اپنے بے تکے معاہدے میں اتنی نرمی ضرور کی ہے کہ منفی تبصرہ ڈیلیٹ کرنے پر جرمانے کی رقم واپس کردی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس