چھٹیوں پر دبئی کی سیر کرنے گئے پاکستانی کی سرعام سڑک پر خاتون کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے، اب اپنے ملک واپس نہیں آسکے گا بلکہ۔۔۔

چھٹیوں پر دبئی کی سیر کرنے گئے پاکستانی کی سرعام سڑک پر خاتون کے ساتھ ایسی ...
چھٹیوں پر دبئی کی سیر کرنے گئے پاکستانی کی سرعام سڑک پر خاتون کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے، اب اپنے ملک واپس نہیں آسکے گا بلکہ۔۔۔

  



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مارچ کے مہینہ میں سڑک پر چلتی ایک خاتون پر ایک راہزن نے حملہ کیا اور اس کا پرس، موبائل فون، قیمتی ہار اور 1700درہم کی رقم چھین کر فرار ہوگیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد کچھ دیگر مقامات پر بھی ایسے ہی واقعات پیش آئے اور ہر بار حملہ آور کے بارے میں ایک جیسی معلومات ملیں۔ پولیس نے طویل تلاش کے بعد بالآخر مجرم کو پکڑ لیا، اور یہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا کہ دبئی جا کر شرمناک جرائم کرنے والا یہ مجرم پاکستانی نکلا۔

عرب ملک میں پاکستانی نوجوان کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش، لیکن یہ خاتون دراصل کون تھی؟ راز کھلا تو پاکستانی کو دن میں تارے نظر آگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا پاکستانی شخص سیر کرنے کے لئے دبئی آیا تھا۔ ملزم نے ابتدائی طور پر الزامات کو ماننے سے انکار کردیا مگر جب ٹھوس شواہد اس کے سامنے رکھے گئے تو بالآخر اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ متعدد وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاءبھی برآمد کرلی گئیں۔ بدبخت مجرم کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے اور سزا کا فیصلہ 2اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...