شہری کی لاٹری نکل آئی، خبر ملتے ہی سیدھا اپنے باس کے کمرے میں پہنچا اور اس کی میز پر چڑھ کر ایسی حرکت کر ڈالی کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

شہری کی لاٹری نکل آئی، خبر ملتے ہی سیدھا اپنے باس کے کمرے میں پہنچا اور اس کی ...
شہری کی لاٹری نکل آئی، خبر ملتے ہی سیدھا اپنے باس کے کمرے میں پہنچا اور اس کی میز پر چڑھ کر ایسی حرکت کر ڈالی کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) لاٹری جیتنا یقینا بڑی خوشی کی بات ہے مگر یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ایسے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جو لاٹری جیتنے پر بالکل دیوانہ ہوگیا اور ایک ایسی حرکت کردی کہ جسے دیکھنے والے ہنس ہنس کر پاگل ہو رہے ہیں۔

ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دفتر میں بیٹھا ایک شخص اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر خاموشی کے ساتھ کچھ دیکھ رہا ہے۔ چندلمحے بعد وہ اپنی جگہ پر اچھلنا شروع ہوگیا اور چلانے لگا کہ وہ لاٹری جیت چکا ہے۔ پھر اس شخص نے ناصرف اپنے ساتھی ملازمین کے لئے حقارت آمیز الفاظ ادا کئے بلکہ سیدھا اپنے باس کے کمرے میں گیا اور اس پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا۔ بیچارہ باس اس اچانک حملے سے بوکھلا کر زمین پر گرگیا۔ لاٹری جیتنے کا جشن منانے والے اس شخص کو اس حرکت پر بھی سکون نہ آیا اور وہ باس کی میز پر کھڑا ہوا اور اپنی پتلون کھول کر اس پر پیشاب کرنا شروع کردیا۔ اس تمام کارروائی کے دوران وہ چلارہا تھا کہ اس نے لاٹری جیت لی ہے اور اب وہ اس نوکری اور باس پر لعنت بھیجتا ہے۔ لاٹری جیتنے کے اس عجیب و غریب جشن کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

CCTV-shows-lottery-winner by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس