شیخوپورہ: دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، بلیک میلنگ کیلئے ویڈیو بھی بنالی

شیخوپورہ: دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، بلیک میلنگ کیلئے ویڈیو بھی بنالی
شیخوپورہ: دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، بلیک میلنگ کیلئے ویڈیو بھی بنالی

  



لاہور+ شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت 5خواتین اور میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔شیخوپورہ میں تھانہ بھکھی کے گاﺅں گھنگ میں 4 ملزموں نے ایک محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر اس کی ہمشیرہ کو گن پوائنٹ پر بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسکی بلیک میل کر نے کی خاطر ویڈیو بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے۔ ملزم کاشف ،ثاقب وغیرہ نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

دریں اثناعلاقہ تھڑیاں میں کھیتوں میں اپنے بھائی کھانا لیجاتے ہوئے راستہ میں تین ملزموں عمران مسیح ، سلامت مسیح نے محنت کش ولائت مسیحی کی بیٹی (م) سے قریبی کھیتوں میں لیجاکر باری باری زیادتی کرڈالی جبکہ نواحی آ بادی کاہنیانوالہ میں محنت کش مظہر علی کی بیٹی (ک) کو تین نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔

علاوہ ازیں تفصیلات فیصل آباد میں مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن کی (ح) کو ملزم اقبال نے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تھانہ گڑھ کے علاقہ موضع گڑھ میں اقبال کی بیوی (ص) کو ملزم دانش نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رینالہ خورد میں خاتون (ر) کو اوباش راشد تین ساتھیوں کی مدد سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پاکپتن کے محلہ کرم پورہ میں دسویں جماعت کی کلثوم بی بی کو غلام مصطفی وغیرہ دو افراد نے اغوا کے بعد ہوٹل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...