رائیونڈ: گدھے نے ہمسائے کی مرغی کو ہلاک کر دیا، مالک کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست، قصاص کی ادائیگی کے بعد صلح

رائیونڈ: گدھے نے ہمسائے کی مرغی کو ہلاک کر دیا، مالک کیخلاف مقدمہ کیلئے ...
رائیونڈ: گدھے نے ہمسائے کی مرغی کو ہلاک کر دیا، مالک کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست، قصاص کی ادائیگی کے بعد صلح

  



لاہور (ویب ڈیسک) گدھے نے ہمسایہ کی مرغی کو ہلاک کردیا، مرغی کے مالک کی مدعیت میں گدھے اور اس کے مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں تحریری درخواست دیدی گئی، مرغی کی مالیت چودہ ہزار روپے لکھی گئی، اپنی نوعیت کے انوکھے اور دلچسپ مقدمہ کی درخواست پر پولیس چکرا گئی، اعلیٰ افسروں کی ہدایت پر میڈیا کو خبر ہونے سے پہلے معاملہ نمٹانے کی ہدایت پر گدھے کے مالک کو گدھے سمیت گرفتار کرکے فوری صلح کروائی گئی۔ رائے ونڈ کوٹ فضل آباد کے رہائشی ظفر کی مرغی باہر دانہ دنکا چگ رہی تھی کہ ہمسائے ادریس کے گدھے نے اچانک مرغی پر دانتوں سے حملہ کر دیا جس سے مرغی شدید زخمی ہوگئی بعدازاںقریبی ویٹرنری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی، مرغی کے مالک ظفر نے بتایا کہ اس کی مرغی نایاب نسل کی تھی، تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گدھے کے مالک کو اٹھا لیا جس پر معزین علاقہ نے قصاص کی ادائیگی کے بعد صلح کروا دی، صلح میں گدھا بھی شامل تھا۔

مزید : لاہور


loading...