خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے20 اہلکار معطل، 1492 کو سزائیں

خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے20 اہلکار معطل، 1492 کو سزائیں
خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے20 اہلکار معطل، 1492 کو سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت میں رواں سال ناقص کارکردگی اور کرپشن کے الزامات کے تحت 1492 اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے25 اضلاع میں کارروائی آزاد مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے 20 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ۔ 6 برطرف ملازمین کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جبکہ چترال، ہری پور،کوہاٹ اور مانسہرہ سے 2،2 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ۔
رواں سال محکمہ صحت کے 55 ملازمین کا ٹرانسفر،193 افراد کو تنبیہ جبکہ 43 کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر 27 ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں اور 289 کی تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ہے۔

مزید :

پشاور -