پائریسی سے تنگ بالی ووڈ پروڈیوسرز کا آئی ایس پیز کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع

پائریسی سے تنگ بالی ووڈ پروڈیوسرز کا آئی ایس پیز کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے ...
پائریسی سے تنگ بالی ووڈ پروڈیوسرز کا آئی ایس پیز کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسرز نے 169 انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کے خلاف غیر قانونی ویب سائٹس تک رسائی دینے کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اداکار رجنی کانتھ کی سپر ہٹ فلم ” کبالی “ کا آن لائن ایچ ڈی ورژن لیک ہونے کے باعث انڈین فلم انڈسٹری کوشدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ کبالی ملائیشیا میں لیک ہوئی جس کے باعث یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ پائریسی کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ کون سی اداکارہ لیتی ہے؟ حیرت انگیز نام سامنے آگیا

حالیہ دنوں ابھیشک چوبے کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ اور اندرا کمار کی ’گریٹ گرینڈ مستی‘ اپنی ریلیز سے پہلے ہی لیک ہوگئی تھیں جبکہ اب کبالی بھی لیک ہوگئی ہے جس کے بعد فلم پروڈیوسرز نے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے جہاں 169 انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کے خلاف غیر قانونی ویب سائٹس تک رسائی دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ۔پروڈیوسرز کے اس اقدام سے لگتا ہے کہ بالی ووڈ نے اب پائریسی کے مکمل خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے۔

سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں پورن سٹار کا کردار ادا کرنے والے ایکٹر کا نام سامنے آگیا

واضح رہے کہ اداکار ورون دھون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” ڈشوم“ کو ممبئی ہائی کورٹ نے ” جون ڈو“ آرڈر دیا تھا جس کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فلم کو غیر قانونی طریقے سے ڈاو¿ن لوڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

مزید : تفریح


loading...