موبائل کمپنی کے انعام کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا، حافظ آباد سے 5بچوں کو اغو کرنے والا ملزم گرفتار

موبائل کمپنی کے انعام کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا، حافظ آباد سے 5بچوں کو اغو ...
موبائل کمپنی کے انعام کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا، حافظ آباد سے 5بچوں کو اغو کرنے والا ملزم گرفتار

  



اوکاڑہ، حافظ آباد (ویب ڈیسک) سرکی محلہ اوکاڑہ میں موبائل کمپنی کے انعام کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا گیا۔ شہزاد کے گھر میں موبائل پر کال آئی کہ آپ کا 50 ہزار روپے انعام نکلا ہے، پیلس چوک میں آکر انعام لے جائیں۔ کال کو نظر انداز کرنے پر کہا گیا کہ یقین کرنے کیلئے اپنا کوئی بچہ باہر بھیج کر تسلی کرلیں جس پر اہلخانہ نے 12 سالہ زیب علی کو گھر سے باہر بھجوایا جو کئی گھنٹے واپس نہ آیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل رانا موقع پر پہنچ گئے اور ماڈل پولیس سٹیشن بی ڈویژن میں لڑکے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ جس موبائل نمبر سے بار بار ٹیلی فون کال آئی اس کا کال ڈیٹا فوریط ور پر نکلوایا جارہا ہے.

قلعہ رامکور کے رہائشی پانچ بچے محمد سعید عمر، مدثر عمر، احمد رضا عمر، محمد رقع اور حسین قریبی نہر سے نہا کر نکلے تو ان پانچوں بچوں کو جیلانی پورہ کے رہائشی نوجوان علی رضا نے ورغلایا اور سب بچوں کو اپنے ساتھ موٹر ائیکل پر بٹھا کر شوریٰ چٹھہ کی جانب چل دیا، بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کے بچوںکو اغوا کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کررہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...