امریکہ میں سالانہ 4 لاکھ 60 ہزار بچے گم ہوتے ہیں: انٹرنیشنل سنٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئیٹڈ چلڈرن

امریکہ میں سالانہ 4 لاکھ 60 ہزار بچے گم ہوتے ہیں: انٹرنیشنل سنٹر فار مسنگ اینڈ ...
امریکہ میں سالانہ 4 لاکھ 60 ہزار بچے گم ہوتے ہیں: انٹرنیشنل سنٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئیٹڈ چلڈرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الیگزینڈریا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں حالیہ دنوں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث والدین کی تشویش بڑھ گئی ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بچے کس ملک میں لاپتہ ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ”انٹرنیشنل سنٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئیٹڈ چلڈرن “کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچے امریکہ میں لاپتہ ہوتے ہیںجن کی سالانہ تعداد 4 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اگر اس کی اوسط نکالی جائے تو حیران کن حقیقت سامنے آتی ہے کہ امریکہ میں روزانہ 1260 بچے لاپتا ہوتے ہیں یا یوں کہا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں ہر ایک منٹ کے بعد ایک بچہ گم ہوجاتا ہے ۔

وہ مزار جہاں پر بچے کو پیدا ہوتے ہی چھت سے نیچے پھینک دیا جاتا ہے تاکہ۔۔۔ جانئے ایسی حیران کن روایت کے بارے میں کہ سن کر یقین نہ آئے
علاوہ ازیں برطانیہ 1 لاکھ 12 ہزار 853 بچوں کی گمشدگی کے ساتھ دوسرے اور جرمنی ایک لاکھ بچوں کی گمشدگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈیا میں سالانہ 70 ہزار بچے لاپتہ ہوتے ہیں جبکہ کینیڈا میں 45 ہزار 288، روس میں 45 ہزار ، آسٹریلیا اور سپین میں 20، بیس ہزار بچے لاپتہ ہوتے ہیں۔

مشرکین کو ان کے خدا کہاں سے ملتے ہیں؟دیکھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے