نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی

نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی
نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے پنجاب کے پانچ پن بجلی منصوبوں کے لئے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی۔ ٹیرف کی منظوری 30 سال کے لئے دی گئی ہے۔پنجاب میں پن بجلی کے پانچ بڑے منصوبے تیار ہیں۔ نیپرا کی جانب سے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 24 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پہلے 20 سال صارفین سے 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ آخری دس سال 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ ٹیرف وصول کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -