آرمی چیف کے متنازعہ بینرز، ”مووآن“ پارٹی کے دو کارکنوں کی عبوری ضمانت مسترد

آرمی چیف کے متنازعہ بینرز، ”مووآن“ پارٹی کے دو کارکنوں کی عبوری ضمانت مسترد
آرمی چیف کے متنازعہ بینرز، ”مووآن“ پارٹی کے دو کارکنوں کی عبوری ضمانت مسترد

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے آرمی چیف سے متعلق متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے معاملے پر درج مقدمہ میں ”مووآن“ پاکستان کے دو کارکنوں علی رضا اور آصف اقبال کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے متنازعہ بینرز کیس میں مووآن پاکستان کے کارکنوں علی رضا اور آصف اقبال کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے انسپکٹر یاسین بھٹہ اور لیگل آفیسر پیش ہوئے تاہم دوران سماعت درخواست گزار خود عدالت پیش نہ ہوئے جس پر ان کی عبوری ضمانت مسترد کردی گئی تاہم عدالت میں موجود نہ ہونے پر ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

مزید : اسلام آباد


loading...