ڈاکٹروں کی غفلت، مریض تڑپ تڑپ کر ہلاک، ورثاءسے اڑھائی لاکھ وصول

ڈاکٹروں کی غفلت، مریض تڑپ تڑپ کر ہلاک، ورثاءسے اڑھائی لاکھ وصول
ڈاکٹروں کی غفلت، مریض تڑپ تڑپ کر ہلاک، ورثاءسے اڑھائی لاکھ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ویب ڈیسک) نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض تڑپ تڑپ کر جان دے دی، ڈاکٹروں نے اڑھائی لاکھ روپے کا بل بنادیا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ پاہڑیانوالی کا رہائشی محمد اسلم دل کے عارضے میں مبتلا ہوکر گجرات کے مقامی پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر محدم اسلم کے لواحقین سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے اور اڑھائی لاکھ روپے کا مزید مطالبہ کیا جس پر لواحقین نے کہا کہ ہم مریض کو پنجاب کارڈیالوجی لاہور لے جانا چاہتے ہیں، آپ مریض کو ڈسچارج کردیں مگر ہسپتال انتظامیہ بضد رہی کہ اڑھائی لاکھ روپے دو اور اپنا مریض لے جاﺅ۔ اس کشمکش میں محمد اسلم نے تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی، ڈاکٹوں کی غفلت، لاپرواہی کے خلاف محمد اسلم کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر جیل چوک میں شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث محمد اسلم کی موت ہوئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت ان کے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی، مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹر صرف پیسے کے پجاری ہیں۔

مزید :

گجرات -