عشق میں ناکامی پر 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

عشق میں ناکامی پر 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی
عشق میں ناکامی پر 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

  



لاہور (ویب ڈیسک) شیراکوٹ کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان نے عشق میں ناکامی پر خود کشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ شیراکوٹ کے علاقے بابوصابو کا رہائشی 20سالہ نوجوان محمد حسن شیخوپورہ میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ کام پر نہیں گیا۔ اس کے والدین طالب نے اس سے کام پر نہ جانے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد محمد حسن نے کمرے میں جاکر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اہلخانہ شور ہونے پر جب کمرے میں گئے تو اس کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔ اہلخانہ نے لاش اتار کر پولیس کو اطلاع کی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد حسن کی ایک لڑکی سے پیار کرنا تھا، لڑکی نے اس سے شادی سے انکار کردیا جس پر اس نے خود کشی کرلی ہے۔، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے تاہم اس کیس کی تفتیش کررہے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...