سی بی آئی نے جیاخان کو موت کی خودکشی قرار دیدیا

سی بی آئی نے جیاخان کو موت کی خودکشی قرار دیدیا
سی بی آئی نے جیاخان کو موت کی خودکشی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کو موت کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا، بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے بمبے ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیاخان کا قتل نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔

دوسری طرف جیاخان کی والدہ رابعہ خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل ہواہے اور ملزم سورج پنچولی کو بچانے کیلئے سی بی آئی اس کو خودکشی بتا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی افسر کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کے کھڑکی کے ذریعے کمرے میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے جیا خان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔ جیا کے گلے پر جس نشان کی بات کہی جارہی ہے ، وہ ڈوپٹے کی وجہ سے بھی لگ سکتے ہیں۔

دوسری طرف جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی تھی، اس کی موت کے بعد قتل کے ثبوت مٹانے کیلئے جمع شدہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ لیکن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انل سنگھ نے جسٹس نریش پاٹل اور جسٹس دیپک نائیک کی بینچ کو بتایا کہ سی بی آئی کے پاس ایسی کوئی وجہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملزم سورج پنچولی کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہو ۔ بھارتی ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جیا کی والدہ رابعہ خان کی جانب سے دی گئی درخواست پر سورج پنچولی پر رواں ماہ 23 اگست کو مزید جراح کی جائے گی ۔

مزید :

تفریح -