بھارت آخر کار بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کیلئے میزبانی پر راضی ہو گیا

بھارت آخر کار بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کیلئے میزبانی پر راضی ہو گیا
بھارت آخر کار بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کیلئے میزبانی پر راضی ہو گیا

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت آخر کار بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کیلئے میزبانی پر راضی ہو گیا، بنگال ٹائیگرز فروری میں بھارتی سرزمین پر پانچ روز ہ میچ کھیلیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2000 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش نے بھارت میں کسی ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم دو محدود اوورز کے ٹونا منٹس چیمپئن ٹرافی 2006 اور رواں برس ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کی تھی۔ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے بنگلہ دیش سے میچ کو تاریخی موقع اور اپنے ہوم سیزن میں ایک عظیم اضافہ قرار دیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف نظم الحسن نے کہا کہ ٹیسٹ دونوں ممالک کے شائقین اور پلیئرز کیلئے ایک یاد گار تجربہ ثابت ہو گا۔

مزید : کھیل