گائے کا احترام اچھی بات ، اسی بہانے انسانوں کو نہ مارا جائے: سینئر وزیر بی جے پی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بہترین مشورہ دیا ہے کہ گائے کا احترام کرنا تو اچھی بات ہے لیکن اس بہانے انسانوں کو نہ ماریں۔ بی جے پی رہنما اور وزیر وینکیانائڈو کا کہنا تھا کہ اگر آپ گائے کا احترام کرتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے اور اپنی روزی روٹی کمانے کا حق حاصل ہے۔ آپ کو گائے کا احترام کرنا ہے تو کیجئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس بہانے آپ کسی کی جان لے سکتے ہیں۔