پاناما کو خود کو بلیک لسٹ کرنیوالے ممالک کو ”سزا “ دینے کا فیصلہ

پاناما کو خود کو بلیک لسٹ کرنیوالے ممالک کو ”سزا “ دینے کا فیصلہ
پاناما کو خود کو بلیک لسٹ کرنیوالے ممالک کو ”سزا “ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاناما سٹی (ویب ڈیسک) پاناما کی حکومت نے پاناما لیکس انکشافات کے بعد اسے ٹیکس چوروں کی جنت قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے والے ممالک کیخلاف اقدامات کی غرض سے ایک بل لانے کا اعلان کیا ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق پاناما حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے ان ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں یا افراد کیخلاف ٹیکس، تجارت یا مائیگریشن کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ، جنہوں نے پاناما کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایا یا اس کی ساکھ خراب کرنے کا باعث بنے۔ مذکورہ بل کی بحث اور ووٹنگ کیلئے اب پاناما کی کانگریس میں بھیجا جائے گا۔ یادر ہے کہ رواں برس اپریل میں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لافرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات میں دنیا کی کئی طاقتور او ر سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے۔