ٹرمپ”ذہنی طور پر غیر متوازن “ رپبلکن پارٹی میں اختلافات

ٹرمپ”ذہنی طور پر غیر متوازن “ رپبلکن پارٹی میں اختلافات
ٹرمپ”ذہنی طور پر غیر متوازن “ رپبلکن پارٹی میں اختلافات

  



واشنگٹن (ویب ڈیسک) رپبلکن جماعت کی جانب سے امریکی صدارت کے لیے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پارٹی میں نئے اختلافات منظر عام پر آئے ہیں۔ جماعت کے ڈونرمیگ وٹمین نے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جذباتی خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ۔ رپبلکن جماعت کے سینئر رکن جان ہاپرہیز نے بتایا کہ ان کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ ”ذہنی طور پر غیر متوازن “ ہیں۔ حالیہ تنازع میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کے دو سینئررہنماﺅں کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی