پشاور ائیر پورٹ پر بغیر ویزے کے آنے والے 7 افغان مہاجرین ڈی پورٹ

پشاور ائیر پورٹ پر بغیر ویزے کے آنے والے 7 افغان مہاجرین ڈی پورٹ
پشاور ائیر پورٹ پر بغیر ویزے کے آنے والے 7 افغان مہاجرین ڈی پورٹ

  



پشاور (آن لائن) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بغیر ویزے کے آنے والے سات غیر ملکی(افغان مہاجرین ) کو ڈی پورٹ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے آنیوالی پرواز میں سات غیر ملکی افغان مہاجرین بغیر ویزے کے پشاور پہنچے جس پر ایف آئی اے امیگریشن حکا م نے ان کے پاسپورٹ چیک کئے تو ان کے پاسپورٹ پر ویزے نہیں تھے جس پر انہیں ڈی پورٹ کیا گیا اور ائر لائن کے حوالے سے وزارت داخلہ کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے ۔

مزید : پشاور


loading...