پاکستان جلد نیو کلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بن جائیگا : وزارت خارجہ
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان بھارت ایران کیساتھ گزشتہ تین سالوں کے دوران اربوں روپے کی درآمدات اور برآمدات کی گئی ہیں بدھ کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا گیا کہ مالی سال 2013-14 ءکے دوران افغانستان سے 36 ارب 76 کروڑ روپے کی اشیاءدرآمد کی گئیں جبکہ برآمدات کا حجم 176 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ مالی سال 2013-14 کے دوران چین سے 853 ارب روپے کی اشیاءدرآمد کی گئیں۔