فرینڈ آف پی آئی اے سی کا تحفہ، دل کے امراض کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ا یمرجنسی تیار

فرینڈ آف پی آئی اے سی کا تحفہ، دل کے امراض کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ا یمرجنسی ...
فرینڈ آف پی آئی اے سی کا تحفہ، دل کے امراض کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ا یمرجنسی تیار

  



لاہور (ویب ڈیسک)فرینڈآف پی آئی سی اپٹما کی طرف سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کا رڈیالوجی میں50کڑور روپے سے 200بیڈز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کی تعمیر مکمل ہوگئی ،چیف ایگزیکٹو پروفیسرڈاکٹر ندیم حیات ملک کہتے ہیں کہ آزادی کے اسی مہینے میں نئی ایمرجنسی کا افتتاح ہو گا جو ایشیاہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دل کے امراض پر سب سے بڑی ایمرجنسی ہو گی، وزیراعلیٰ نے 350کے اضافی سٹاف اور سالانہ 55کڑور روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔

روزنامہ سٹی 42 کے مطابق زاہد چو دھری نے کہا کہ کچھ مفاد پرست افراد نے اس ایمرجنسی کے قیام کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ، اگر وہ ایسی کوششیں نہ کرتے ہےایمرجنسی دو برس پہلے بن چکی ہوتی ۔پر وفیسر ڈاکٹر ندیم حیا ت نے کہا پی آئی سی اس وقت خطے میں سنٹر آف ایلسیلنس بن چکا ہے ،یہا ں بنگلہ دیش اور نیپال سمیت دیگر ممالک سے ڈاکٹر تر بیت کے لئے آرہے ہیں ۔جب پی آئی سی کو بنایا گیا تو یہاں ایمرجنسی کی سہولت نہیں تھی کہ اسے ایک ریفرل ہسپتال بنایا گیا مگر بعد میں ایک چودہ بستروں کے وارڈکو ایمرجنسی کا درجہ دیا گیا ۔ اب یہا ں روزانہ سینکڑوں مریض آتے ہیں مگر کسی کو انکار نہیں کیا جاتا ،یہ واحد ادا راہ ہے جہاں لاہور کے دیگر ہسپتالوں جنا ح ،میو اور گنگا رام سے بھی مریض بھیجے جاتے ہیں کہ یہ دل کے امراض کی واحد علاج گاہ ہے جہاں مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ یہا ں امریکہ اور بر طانیہ کے ہسپتالوں میں موجود ہر سہولت میسر ہو گی،شروع میں اس کا تخمینہ20ارب روپے تھا ۔

ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کہا کہ 200 بستروں کی ایمرجنسی تو بن گئی مگر اب حکومت کو چاہیے کہ وہ ان ڈور کی گنجائش میں بھی اضافہ کرے کہ ایمرجنسی کے بعد مریضوں کو کہاں بھیجا جائے گا۔نجم ولی خان نے کہا فرینڈزآف پی آئی سی اپٹما نے نہ صرف پی آئی سی بلکہ فرینڈزآف لاہور ،فرینڈز آف پاکستان اور فرینڈز آف ہیومینیٹی یعنی انسانیت کے دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور یہ ایمرجنسی آزادی کے مہینے میں لاہور یوں اور پاکستانیوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ثابت ہوگی ،بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 بیڈزفعال کئے جائیں گے جس سے موجود ایمرجنسی کی گنجائش 7گنا جبکہ دو سوبیڈ فعال ہونے پر 14گنا بڑھ جائے گی ،یہاں مریضوں کی مکمل بحالی کے لئے جم بھی بنایاجارہاہے۔

مزید : لاہور


loading...