افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی وین پر راکٹ حملہ،11زخمی

افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی وین پر راکٹ حملہ،11زخمی
افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی وین پر راکٹ حملہ،11زخمی

  



کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے غیر ملکی سیاحوں کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں امریکی،جرمن اور برطانوی سیاح زخمی ہو گئے۔

این بی سی اور بی بی سی نے ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے مغربی افغانستان میں سیاحوں کی ایک وین کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس میں تین امریکی،آٹھ برطانوی جب کہ ایک برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد سفر کررہے تھے۔فرہاد کے بقول جب سیاحوں کی وین کو نشانہ بنایا گیا وہ اس وقت پولیس سکواڈ کی حفاظت میں جا رہی تھی۔

فوجی ترجمان کرنل نجیب اللہ کے مطابق زخمیوں میں 11غیر ملکی شامل تھے جن کی فوری طورپر شہریت معلوم نہیں ہو سکی۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔انہوں بتایا کہ زخمیوں میں پانچ خواتین جب کہ چھ غیر ملکی مرد شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سیاح صوبہ بامیان کی جانب جا رہے تھے جہاں کے پہاڑی مقام سیاحوں میں بے حدمقبول ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...