مصر کے نوبل انعام یا فتہ کیمسٹ احمد ضیوالی انتقال کر گئے
قاہرہ(آئی این پی )مصر کے نوبل انعام یافتہ کیمسٹ اور امریکی صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سابق مشیر احمد ضیوالی انتقال کر گئے۔ضیوالی ایک امریکی شہری تھے جن کو1999ءمیں کیمسٹری میں انتہائی مختصر مدت میں کیمیائی رد عمل کے مطالعہ میں بہترین کا م کی بدولت نوبل پرائزسے نوازا گیا تھا ۔وہ ملک کے پہلے سائنسدان اور مصرتیسرے نوبل پرائز جیتنے والے فرد تھے ۔2009ءمیں وہ امریکی صدر اوباما کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مشیرنامزد ہوئے تھے۔