دارالامان میں عورتوں کی عزتیں غیرمحفوظ ہونے کاانکشاف، بھاگنے والی لڑکی نے تصویر کا دوسرا رخ عیاں کردیا

دارالامان میں عورتوں کی عزتیں غیرمحفوظ ہونے کاانکشاف، بھاگنے والی لڑکی نے ...
دارالامان میں عورتوں کی عزتیں غیرمحفوظ ہونے کاانکشاف، بھاگنے والی لڑکی نے تصویر کا دوسرا رخ عیاں کردیا

  



جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کی محفوظ پناہ گاہ دارالامان میں عورتوں کی عزتیں غیرمحفوظ ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق دارالامان سے بھاگنے والی لڑکی فریحہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔ فریحہ نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ دارالامان میں تحفظ دینے کے بجائے عورتوں کی عزتوں سے کھیلا جاتا ہے۔ مجھے 28 جولائی کی رات کو جگا کر کہا گیا کہ تیار ہوجاو¿ کہیں جاناہے لیکن میں سب کچھ سمجھ گئی اور موقع پا کر باہر سے کنڈی لگا کر رات کو بھاگ گئی۔ جان کو خطرہ تھا اس لیے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر 11 جولائی کو دارالامان پہنچایا گیا۔

فریحہ نے بتایا کہ دارالامن میں رہنے والی خواتین کی عزتوں کے ساتھ ساتھ ان کی جانیں بھی غیر محفوظ ہیں اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے ۔ دارالامان کی میڈم اور ان کا ملازم جاوید بات نہ ماننے پر خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔

مزید : جہلم


loading...