اغوا کا شبہ، لڑکی کے اہل خانہ کا لڑکے والوں کے گھر دھاواپولیس آنے تک مشتعل افراد نے ایلیٹ اہلکار کی گاڑی ڈنڈوں سے تبا ہ کر دی

اغوا کا شبہ، لڑکی کے اہل خانہ کا لڑکے والوں کے گھر دھاواپولیس آنے تک مشتعل ...

  



لاہور (ویب ڈیسک)لیاقت آباد کے علاقہ میں اغوا کا ڈراپ سین ،واقعہ پسند کی شادی کر نے پر پیش آیا۔لڑکی کے اہل خانہ نے لڑ کے کے گھر پر دھاوابولا اور تصادم کے دوران لڑکے کے گھر والوں نے حملہ آوروں کی گاڑی بھی توڑ ڈالی۔ شہر میں ایسی ہواچلی کہ لا پتہ افراد کو اغواکا نام دیا جا رہا ہے اور ذاتی رنجش پر بھی اغوا کے مقدمات بن رہے ہیں ،مختلف مقامات پر شہریوں کی طرف سے مشتبہ اغواکاروں پر تشددکا سلسلہ بھی جاری ہے۔لیاقت آباد کے علاقہ میں مکین پسند کی شادی پر جھگڑے کیلئے آنیوالے لڑکی والوں کو اغواکا ر سمجھ بیٹھے اور ان پر حملہ کر دیا ۔مکین ایسے مشتعل ہوئے کہ پولیس کے آنے تک اپنا سارا غصہ نکال دیا ،لوگوں نے گاڑی کو فیروزپور روڈ مکمل تباہ کر دیا۔

مزید : لاہور


loading...