افغانستان: داعش نے پانچ بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا

افغانستان: داعش نے پانچ بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا
افغانستان: داعش نے پانچ بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ سے داعش کے شدت پسندوں نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع کوٹ کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کردیا ہے، جس دوران درجنوں دیہاتی ہلاک جب کہ سینکڑوں بے دخل ہوچکے ہیں۔ ایک واقعہ میں داعش نے 5 بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بی بی نامی خاتون نے ’وائس آف امریکہ‘کو بتایا کہ پہلے ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ان کے سرقلم کئے گئے۔ کیونکہ ان کا تعلق مقامی پولیس سے تھا۔ دوسری جانب افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں داعش کے شدت پسند گروہ کے علاقائی صدر دفتر پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں ہونے والی مختلف جھڑپوں میں 96 عسکریت پسند مارے گئے۔