بھارت نے سعودی عرب میں کام کرنے والے کتنے ہزار بھارتی ورکر واپس اپنے ملک لیجانے کا فیصلہ کرلیا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی
نئی دلی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں پھنسے ہزاروں بے روزگار پاکستانی محنت کش رہائش اور کھانے کی بنیادی سہولیات کو بھی ترس گئے ہیں اور وطن واپسی کے لئے فریاد کررہے ہیں مگر تاحال ان بے بس پاکستانیوں کے لئے کچھ نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب بھارت نے سعودی عرب میں پھنسے اپنے 10 ہزار شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار بھارتی شہریوں میں سے اب کوئی بھوکا نہیں رہے گا اور نہ ہی انہیں کسی اور مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ حکومت انہیں واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کررہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائب وزیر خارجہ وی کے سنگھ بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے خود سعودی عرب جارہے ہیں۔ وہ مصیبت میں مبتلا آخری بھارتی شہری کے واپس آنے تک اس سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔
چین نے بھارتی فوج کا تماشہ بنادیا، ایسی حرکت کہ جان کر آپ کو بھی بھارت کی بے بسی پر ہنسی آجائے گی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پھنسے بھارتی شہریوں کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور وہ ہر گھنٹے بعد صورتحال کی خود معلومات لے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ”ہمارا ایک بھی محنت کش بھوکا نہیں رہے گا۔میں پارلیمنٹ کے توسط سے اپنے ملک کو یقین دلاتی ہوں کہ ہم ان میں سے ہر ایک کو واپس لائیں گے۔“ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سعودی قانون کے مطابق کفیل کی جانب سے این او سی کے بغیر ایگزٹ ویزا نہیں مل سکتا لیکن انہوں نے سعودی حکام سے رابطہ کیا ہے اور خصوصی درخواست کی ہے کہ بھارتی محنت کشوں کو ایمرجنسی ایگزٹ ویزا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ناصرف اپنے شہریوں کو واپس لائیں گی بلکہ واپسی سے پہلے ان کے واجبات بھی انہیں ضرور دلوائیں گی۔