آباد کے زیر انتظام بین الاقوامی نمائش سے 600 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیوں کی توقع

آباد کے زیر انتظام بین الاقوامی نمائش سے 600 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلیپرز (آباد) کے زیر انتظام رواں ماہ منعقد ہونے والی ’’آباد بین الاقوامی نمائش 2016ء‘‘ سے 600 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ آباد 2016ء کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سال 2014ء میں منعقدہ نمائش سے 300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوئی تھیں۔ آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخ نے کہا ہے کہ 12تا 14اگست 2016ء کو منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نمائش میں 206 ادارے اپنے سٹالز قائم کریں گے جن میں 32 غیر ملکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے چھ سو ارب روپے کی کاروباری سرگرمیوں کے پیدا ہونے کی توقع ہے جو ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب کریں گی۔

مزید :

کامرس -