آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی،کراچی( آن لائن ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی ایم نے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان آور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کا میاب ہو گئے ہیں جس کے باعث آئی ایم ایف جلد پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردیگا جو کہ تین سالہ توسیعی منصوبے کی بارہویں اور آخری قسط ہے۔اس موقع پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ مضبوط تعمیراتی سرگرمیوں ،نجی شعبے کی جانب سے قرضوں میں اضافہ ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تیزی اور برآمدات میں کمی کی بدولت شرح نمو 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام اعشارتی اہدف اور ڈھانچہ جاتی بینچ مارکس کی تکمیل ہوئی۔ ماسوائے بجلی تقسیم کرنے والی تین کمپنیوں کے جو کہ نرخوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -