پاکستان 10برسوں میں ایشیا اور افریقہ کی ابھرتی منڈیوں میں شامل ہو جائیگا

پاکستان 10برسوں میں ایشیا اور افریقہ کی ابھرتی منڈیوں میں شامل ہو جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کا تجزیہ کرنے والی فرم بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے پیش نظر آئندہ 10 سالوں کے دوران پاکستان کے ایشیاء اور افریقہ کی صف اول کی 10 ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہونے کی پیشنگوئی کر دی۔ بی ایم آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اس وقت بنیادی شعبہ ایگری بزنس ہے اور ٹیکسٹائل و چاول اس کی اہم برآمدات ہیں جو آئندہ سالوں میں مینوفیکچرنگ حب بن جائے گا۔ بی ایم آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آٹو موٹو اور ٹیکسٹائل کے شعبے تیز ترین شرح نمو دکھا رہے ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کم لاگت اور بہتر ترسیل کے ساتھ توانائی کی دستیابی سے پاکستان میں ڈومیسٹک مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری ہو گی۔

مزید :

کامرس -