نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ ہوگیا

نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ ہوگیا

  



اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ تین سال کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کیلئے نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات کیلئے نجی شعبہ کو فراہم کئے گئے قرضوں کا واجب الادا حجم 444 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2013 ء کے اسی عرصہ کع دوران نجہ شعبہ کو بنیادی ڈھانچہ کیلئے دیئے گئے قرضوں کا حجم 225 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے خاتمہ پر قرضوں کا حجم 368 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسطرح صرف تین سال کے قلیل عرصہ کی دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانطے کے منصوبوں کیلئے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...