پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2016ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء مکمل کرلیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2016ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء ...

  



لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2016ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء مکمل کرلیا۔ اس فصل پر بینک نے 9 ہزار 407 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 47 ہزار 6 سو 16 کاشتکار، ممبران میں قرضہ جات جاری کیے تاکہ وہ اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک فصل خریف 2016ء کیلئے قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی بھی کر رہا ہے بینک نے محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے فصل ربیع 2015-16ء کی مد میں 98.86 فیصد کے حساب سے ایک ارب 75 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار 60 روپے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک اب فصل ربیع 2016-17 ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء نومبر 2016ء میں شروع کرے گا۔ جس کے ساتھ فصل خریف 2016ء کی وصولی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت بینک پیداواری قرضہ جات کے علاوہ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی مشینری، لائیو سٹاک، گولڈ لون، سمال بزنس کے حوالے سے متعدد سکیموں کے ذریعے قرضہ جات جاری کر رہا ہے اور فش فارمنگ کولڈ سٹوریج سمیت دیگر سکیموں کے نئے قرضہ جات کے اجراء کی پلاننگ بھی کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اور زرعی انڈسٹری سے منسلک ہو کر استفادہ کر سکیں۔

مزید : کامرس