یو ایس ڈی اے کی پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کی توقع

یو ایس ڈی اے کی پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کی توقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے زراعت نے رواں سیزن 2016-17 ء کے دوران پاکستان کی کپاس کی پیداوار میں 14 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے ‘ مون سون کی بروقت بارشوں کے نتیجہ میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی 8 ملین بیلز کی پیداوار کا امکان ہے۔ یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیزن کے دوران 2.5 ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے تاہم فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کے نتیجہ میں مجموعی پیداوار میں 14 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ یو ایس ڈی اے کے جیمز کرچفیڈ نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران کاشتکاروں نے مکئی اور گنے کی کاشت میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں کپاس کا زیر کاشت رقبہ کم ہوا ہے تاہم حالیہ سیزن میں کپاس کی 694 کلو فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث پاکستان کی کپاس کی مجموعی پیداوار میں چودہ فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -