ٹیوٹا تین سال میں ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریگی: عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا تین سال میں ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریگی: عرفان قیصر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر):ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)،کریم نیٹ ورکس کے تعاون سے تین سال کے عرصہ کے دوران ایک لاکھ بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔ دونوں اداروں میں تعاون پاکستان میں ٹریفک کلچر میں مثبت تبدیلی اور اس شعبے میں ڈرائیورز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گا۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا اور کریم نیٹ ورکس کے مابین باقاعدہ معاہدہ ہو گیا جس پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرکریم نیٹ ورکس جنید اقبال نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹاافسران اخترعباس بھروانہ، عامر عزیز، عمر فاروق، اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم ،مقصود احمد، مصطفی کمال پاشا، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹامعروف اداروں کے تعاون سے پنجاب میں جدید کورسز شروع کروا رہی ہے ۔ٹیوٹا 3سے 5ہزار ڈرائیورز کو فوری تربیت بشمول کسٹمر کئیر، روڈ سیفٹی اور عربی زبان سیکھائے گی۔یہ کورسز ٹیوٹا اداروں میں شروع کئے جائیں گے۔زیر تربیت نوجوانوں کو ٹیوٹا وظیفہ فراہم کرے گی۔ اس کورس کیلئے21سال سے زائد میٹرک پاس امیدوارداخلے کے اہل ہونگے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر کریم نیٹ ورکس جنید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ادارہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ تیز ترقی کرنے والا ادارہ ہے جو پاکستان کے علاوہ مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ میں کام کررہا ہے۔ ہمارا ادارہ کورس کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو22سے 25ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ مستقبل میں ہم ان نوجوانوں کو پاکستان ، مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ میں روزگار کی فراہمی کابندوبست کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی مکمل طور پر پاکستانی میڈ کمپنی ہے جس کے گلف ریجن میں85 فیصد ڈرائیورز(کپتان) پاکستانی نژاد ہیں۔

مزید :

کامرس -