اے سی سی اے نے 30دن- 100 ایمپلائر ز نامی مہم کا آغاز کردیا

اے سی سی اے نے 30دن- 100 ایمپلائر ز نامی مہم کا آغاز کردیا

  



لاہور(پ ر)اے سی سی اے نے پاکستان میں پروفیشنل اکاؤنٹنٹ مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے 30دن 100-ایمپلائر ز نامی مہم کا آغاز کیا۔ا ے سی سی اے کا ویژن دنیا میں پروفیشنل اکاؤنٹنٹ تیار کرنے والانمبر 1 ادارہ بننا ہے اور اس مقصد کو ان کے باقی تمام مقاصد پر ترجیح حاصل ہے. 30دن00- 1ایمپلائر ز مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔اے سی سی اے نے 30دن میں100ایمپلائر ز پر تحقیق کی ہے جن میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک پاکستان لیمیٹڈ ،ٹیلی نار،ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی،یونی لیور پاکستان ،یوفون اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی وغیرہ سر فہرست ہیں۔اے سی سی اے نے ان تمام کمپنیوں کی ممکنہ حکمت عملی اورفنانس میں لوگوں کے لیے مستقبل کے مواقع پر تفصیل سے گفتگو کی۔ان کوششوں نے اے سی سی اے کو پاکستان کی فنانس انڈسٹری میں نمایاں مقام دلایا ہے اور اس کو روزگار کے لیے مقبول ترین انتخاب اور تعلیمی قابلیت قرار دیا ہے ۔

جو اپنے ممبران کوتمام سیکٹرز میں کام کرنے کے لیے اکاؤنٹنسی اور کاروباری صلاحیتیں اور شاندار مستقبل مہیا کرتا ہے۔

ایکزو نوبل پاکستان کے فنانس کنٹرولر جناب ریحان حامد کا کہنا ہے کہ اے سی سی اے ٹریننگ پروگرام نے ہمیں تمام مہاذوں پر آگے رہنے میں مدد دی ہے کیوں کہ یہاں عالمی معیار کی ٹریننگ دی جاتی ہے جو مقامی ضروریات اور طریقوں کے مطابق لاگو کی جا سکتی ہے۔

اے سی سی اے پاکستان نے ماضی میں ایمپلائرز کے ساتھ مضبوط تعلقات بنائے اور اس اقدام سے ہمارے پورٹ فولیو میں نئے ایمپلائرز کے اضافے کی وجہ سے ہم اپنے ممبران اورملحق اداروں اور افراد کو ٹریننگ ،ملازمت کے مواقع اور شاندار مستقبل فراہم کر سکیں گے۔

مزید : کامرس