اگر آپ کے ہمسفر میں ان میں سے کوئی ایک بھی عادت موجود ہے تو اس کی بے وفائی کا امکان بے حد زیادہ ہے، سائنسدانوں نے نشانیاں بتادیں

اگر آپ کے ہمسفر میں ان میں سے کوئی ایک بھی عادت موجود ہے تو اس کی بے وفائی کا ...
اگر آپ کے ہمسفر میں ان میں سے کوئی ایک بھی عادت موجود ہے تو اس کی بے وفائی کا امکان بے حد زیادہ ہے، سائنسدانوں نے نشانیاں بتادیں

  



لندن(نیوزڈیسک) مردوخواتین کو یہ ڈر ضرور ہوتا ہے کہ کہیں ان کا جیون ساتھ ان کے ساتھ بیوفائی نہ کردے۔اب سائنسدانوں نے اس مشکل کو آسان کردیا ہے اور بتادیا ہے کہ اگر یہ عادتیں آپ کے ساتھی میں پائی جائیں تو ممکن ہے کہ وہ آپ کو دھوکہ دے گا۔

پہلے بھی بے وفائی کی ہو

اگر آپ ایک ایسے ساتھی کے ساتھ ہیں جو پہلے بھی بے وفائی کرکے آپ کے ساتھ آیا ہے تو ممکن ہے کہ وہ ایک بار پھر دھوکہ دے اور اس بار اس دھوکے کا شکار آپ ہورہے ہوں۔یونیورسٹی آف ساﺅتھ الباماکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے مردوزن جو پہلے بھی بے وفائی کرچکے ہوں تو یہ امکان زیادہ ہے کہ وہ ایک بار پھر یہ حرکت کریں گے۔

ایسے مرد جن کی عمر9پر ختم ہو

ایسے افراد جن کی عمر9کو چھو رہی ہے جیسے29،39یا49تو ممکن ہے کہ یہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو دھوکہ دیں گے۔

امیر مرد اور غریب عورت

اگر مرد کے پاس پیسہ ہوتو اس میں اعتماد بڑھ جاتا ہے اور غریب خاتون کی صورت میں وہ ضرور اسے دھوکہ دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کا رسیہ

اگر آپ کا جیون ساتھی ہر وقت سوشل میڈیا سے چپکا رہتا ہے تو اس پر ضرور نظر رکھیں کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے افراد ضرور دھوکہ دیتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...