مندا جاری ، 100انڈیکس میں پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 446پر بند

مندا جاری ، 100انڈیکس میں پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 446پر بند

  



 کراچی( آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 39 ہزار 609 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر میں 206 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 821 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ انڈیکس میں ہونے والا اضافہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ پایا اور مارکیٹ نے تنزلی کا سفر شروع کردیا۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 446 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 9 کروڑ 31 لاکھ 26 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 65 کروڑ 71 لاکھ 85 ہزار 743 روپے رہی۔

مزید : کامرس